پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار 72 سالوں کے جبر کے خلاف ایک جاندار آواز سامنے آئی جسے عوام نے حقیقی معنوں میں خوش آمدید کہا اور پی این اے کے مطالبات کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
کٹھ پتلی حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ اور مصنوعی ریاستی ڈھانچے کو عوام مسترد کرتے ہیں اور مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے
ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں موجود مختلف جماعتوں کے راہنماؤں یاسر انوار، نعمان خورشید ،ساجد خان،،زاہد خان، توصیف ایوب، راجہ عاصم اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا.
انہوںنے کہا 22 اور 27 اکتوبر کشمیری تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں جنہوں نے کشمیر کی تقسیم کی بنیاد رکھیں خونی لکیر کشمیر کے عوام کو 72 سالوں میں بھی تقسیم نہ کرسکی.
آج بھی پاکستانی اور بھارتی کشمیر کے عوام اپنے اہداف یعنی آزادی کی طرف پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں.
ان راہنماؤں نے مزید کہا کہ آئیندہ بھی برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی سفارتخانوں کے دروازوں پر زور دار دستک دیتے رہیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ یہ ممالک کیسے کشمیر کی عوام کو مستقل بنیادوں پر تقسیم کے فارمولے ایک دوسرے سے باہمی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں.
ساتھ ساتھ انہوں نے دنیا بھر میں موجود کشمیری عوام سے اپیل بھی کہ دنیا میں موجود کشمیری عوام سے اپیل بھی کی کہ پیپلز نیشنل الائنس کی اہداف بنیادی طور پر کشمیری عوام کی بنیادی حقوق کی لڑائی ہے اس کا ساتھ دے ہماری جدوجہد کو مزید مضبوط کریں تاکہ اس فیصلہ کن کیلئے اگلے مرحلے میں داخل ہو سکیں












19 تبصرے “پیپلز نیشنل الائنس جموںکشمیر کے عوام کی حقیقی طاقت بن کر ابھرا ہے، نعمان خورشید، یاسر انور”