معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت منیجینگ ڈائریکٹر گلف ایمپائر سردار محمد زرین خان انتقال کر گئے ہیں. انکی نماز جنازہ آج (چار اگست) دن ایک بجے راولپنڈی میں جبکہ شام ساڑھے چھ بجے صابرشہید سٹیڈیم راولاکوٹ میںادا کی جائیگی. جبکہ کل (پانچ اگست) دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں ہورنہ میرہ میںبھی نماز جنازہ کی ادائیگی کی جائیگی.
سردار زرین خان گزشتہ تین ماہ سے علیل تھے اور اسلام آباد کے الشفاء ہسپتال میں زیر علاج تھے. کورونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے انکے پھیپھڑے متاثر ہو چکے تھے. گزشتہ پینتالیس روز مصنوعی آکسیجن کے سہارے ان کی سانسیںچل رہی تھیں. منگل کے روز انکی موت واقع ہو گئی.
ان کی تدفین ان کے آبائی قبرستان ہورنہ میرہ میںکی جائیگی. وہ گلف ایمپائر کے مالک سردار محمد شبیر خان کے بڑے بھائی تھے. پاکستان ایئر فورس سے ریٹائرڈ تھے. راولاکوٹ سمیت ملک بھر میں گلف ایمپائر کے منصوبہ جات کی تکمیل میںانکا کلیدی کردار تھا. جبکہ سیاسی اور سماجی سطح پر بھی ہمیشہ متحرک کردار ادا کیا.












16 تبصرے “ایم ڈی گلف ایمپائر سردار زرین خان انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج شام راولاکوٹ میںہوگی”