غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے بانی صدراورسرپرست اعلیٰ سردارنذرمحمدخان (نمائندہ جنگ،جیو)نے اخبارات کوجاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں اس بات پرگہری تشویش کااظہارکیاہے کہ پونچھ کی ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ کروناوائرس کے پھیلاؤکی روک تھام کیلئے جواقدامات کررہی ہے یااس وقت تک کتنے مریض کروناوائرس کے شکارہوئے کتنے صحت یاب ہوئے اورکتنے کے نتائج مثبت آئے اس حوالے سے کوئی تفصیلات اخبارات کوجاری نہیں کیے جارہے ہیں۔اورنہ ہی عوام کوکسی معاملے سے آگاہی کی جارہی ہے۔
حالانکہ دیگراضلاع کے انتظامیہ نے فوکل پرسن مقررکررکھے ہیں،وہ باقاعدگی سے شام کے وقت پورے دن کی رپورٹ پریس ریلیزکی شکل میں اخبارات کوجاری کرتے ہیں مگربدقسمتی سے ضلع پونچھ میں ایساکوئی انتظام نہیں ہے،ضلع پونچھ کی انتظامیہ نے جس شخص کوفوکل پرسن مقرررکھاہے ان کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لئے تفصیلات جاری کرناتودورکی بات وہ صحافیوں کی طرف سے کی جانے والی کالزبھی اٹینڈنہیں کرتے۔ انہوں نے اپنے دفترمیں ملاقات کے لئے پابندی لگارکھی ہے۔
سردارنذرمحمدنے وزیراعظم آزادکشمیرچیف سیکرٹری اوردیگرذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پونچھ کی انتظامیہ کی اس لاپرواہی اورعدم توجہی کافوری نوٹس لیں۔












Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?