جموں کشمیر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع پونچھکا اجلاس 27 نومبر کو کھائی گلہ میں ہوگا۔
جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع پونچھ ساجد نصیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع پونچھ کا اجلاس صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن صداقت سلیم ساقی کی ہدایت پر 27 نومبر بروز بدھ 12 بجے کھائی گلہ کے مقام پر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفر آباد میں منعقدہ جلسے میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ اس اجلاس میں اپنی شرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ اس حوالے سے مشاورت کی جا سکے۔












14 تبصرے “جموں کشمیر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع پونچھ کا اجلاس 27 نومبر کو کھائی گلہ میں ہوگا”