پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر کے قوم پرست رہنما عارف شاہد کے قتل کو سات سال گزر گئے ہیں. برطانیہ میںمقیم کشمیری سیاسی و سماجی شخصیات عثمان کیانی، تنویر اعظم، ذوالفقار احمد، خالد چغتائی، آفتاب احمد ریحان، قمر ضیاء، عبدالسلام کیانی، ناصر احمد، راجہ طاہر، عرفان اشفاق اور زبیر حسین نے مشترکہ بیان میںحکومت پاکستان اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عارف شاہد کے قاتلوںکی گرفتاری کےلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں.
بیان میںان رہنماؤںکا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم ترین شہر میں ایک ممتاز کشمیری رہنماء کا قتل ہوا اور سات سال گزر جانے کے باوجود قاتلوںکی کوئی معلومات نہ مل سکنا تحقیقاتی اداروں اور پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہے.
عارف شاہد کے قاتلوںکی تاحال گرفتاری نہ ہونا باعث تشویش ہے. متعلق ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوںپر رکھتے ہوئے قاتلوںکی گرفتاری کےلئے فوری اقدامات کریں.












11 تبصرے “قوم پرست رہنما عارف شاہد کی ساتویںبرسی، قاتلوںکی گرفتاری کا مطالبہ”