گیارہ فروری کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کرینگے، مشتاق عاجز و دیگر

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لندن برانچ کے رہنماﺅں مشتاق عاجز، نصیر مغل، صدام اصغر، محمد مشتاق، رضوان بن ظریف، عبدالقدوس و دیگر نے شہید کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم مقبول بٹ شہید کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ شہدائے چکوٹھی نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے تحریک آزادی کو جلا بخشی، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کا استعارہ بن چکے ہیں۔ شہید کشمیر کی ساری زندگی ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی، خودمختاری اور ریاست میں خوشحال معاشرہ کے قیام کےلئے جدوجہد پر مبنی ہے۔ شہید کشمیر مقبول بٹ کے افکار اور نظریات کی روشنی میں تحریک آزادی کے مشن کی تکمیل کےلئے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ فروری کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ میںتمام آزادی پسندوں سے بھی شرکت کی اپیل کرتے ہیں تاکہ اپنے عظیم قائد مقبول بٹ شہید اور شہداءچکوٹھی کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: