اٹلانٹک فلمز نے اپنی آنے والی بالی ووڈ فلم ، ”کشمیر – دی فائنل ریزولیوشن ”کا گانا لانچ کیا ہے ، جو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر پر پہلی فلم ہے۔ فلم کا ایک گانا ‘چھو مبارک ‘ جو ہندی اور کشمیری زبان کا ایک فیوژن ہے ، کو ایک تقریب میں جموں میں لانچ کیا گیا۔
ایوارڈ یافتہ ، ڈائریکٹر ، اداکار یوراج کمار ، جو گذشتہ کئی سالوں سے کشمیر پر تحقیق کررہے ہیں ، نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج نے کہا کہ میراخواب تھا کہ دنیا کو کشمیر کی جامع ثقافت دکھائی جائے ، ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں ، کہ کشمیر ایک اور سوئٹزرلینڈ کیسے ہوسکتا ہے ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کشمیر میں ہوئی ہے اور 90 فیصد فنکار جموں و کشمیر کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مووی 26 جنوری 2020 کے بعد ریلیز ہوگی۔
17 تبصرے “کشمیر پر بننے والی بالی ووڈ فلم ..دی فائنل ریزولوشن.. کا ٹیزر اور گیت ریلیز کر دیا گیا”