کشمیر پر 27 اکتوبر کو کراچی پریس کلب میں‌ سیمینار ہوگا، وسعت اللہ خان سمیت گیارہ صحافی و دانشور خطاب کرینگے

پیپلز نیشنل الائنس سندھ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں ستائیس اکتوبر کو سیمینارکا انعقاد کیا جا رہا ہے، مذکورہ سیمینار میں‌وسعت اللہ خان، مظہر عباس سمیت گیارہ سے زائد دانشور، صحافی اور سیاسی شخصیات خطاب کریں گی.

کراچی میں‌ پی این اے سیمینار کےلئے را بطہ کار زرین ایڈووکیٹ، اظہر مشتاق اور خالد رفیق نے بتایا ہے کہ ستائیس اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں‌سہ پہر تین بجے سے چھ بجے تک سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے.

مذکورہ سیمینار میں‌ ”کیامسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر اور گلگت بلتستان کی مشترکہ، مستحکم، آئین ساز اور بااختیار اسمبلی کا قیام ضروری ہے؟” کے عنوان پر شرکاء سے بحث کروائی جائے گی.

سیمینار میں‌ معروف صحافی و کالم نگار وسعت اللہ خان، صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس، ڈاکٹر ریاض‌شیخ، محترمہ نغمہ شیخ،ڈاکٹر جعفر احمد، مومن خان مومن، امتیاز خان فاران، جسٹس (ر) وجیہہ الدین، محترمہ ماہین عثمانی، شیر بابو، محترمہ انیس ہارون اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی.