سعودی عرب سے تیل معاہدہ ختم: مزید قرض کی درخواست پر پرانا بھی واپس کرنا پڑا

پاکستان کے تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے قرض میں سے ایک ارب ڈالر واپس لے لیے ہیں جب کہ یہ رقم جولائی کے آخری ہفتے میں چین سے ایک ارب ڈالر قرض لے کر واپس کی گئی ہے۔ انہوں‌نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنے کےلئے سعودی عرب سے مزید قرض لینے کی درخواست کی تھی لیکن سعودی عرب نے پرانا قرض بھی واپس مانگ لیا. انہوں‌نے قرض کی رقم واپس لینے کے عمل کو ناکام خارجہ پالیسی بھی قرار دیا ہے.

پاکستان کے نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ دی ریویو‘‘ میں کامران یوسف سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قرض واپس کرنے کے بارے میں بار بارپوچھنے کے باوجود وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ایکسپریس کے مطابق حکومت پاکستان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے خارجہ پالیسی کے کچھ معاملات پر اختلافات تھے جس کی وجہ سے ان میں فاصلے بڑھے تو وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال نومبر میں واپس کیے جانے والا قرضہ وقت سے پہلے جولائی میں واپس کرادیا۔

دوسری طرف سے جو چیز پتا چلی ہے وہ یہ ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا چاہتی ہے اور نکلنے سے پہلے اس نے اس کی مالی ضروریات کے لیے سعودی عرب سے مزید پیسہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سعودی عرب نے مزید پیسہ دینے کے بجائے اپنا پرانا پیسہ واپس مانگ لیا۔

شہباز رانا نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر 3.2 ارب ڈالر کی سالانہ تیل کی فراہمی کا معاہدہ رواں سال مئی میں ختم ہو چکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کی تجدید کے لیے وزارت خزانہ کے رابطے کا سعودی عرب نے مثبت جواب نہیں دیا ۔ کامران یوسف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بعد دفتر خارجہ میں تمام متعلقہ لوگوں کو متفقہ ردعمل ہے کہ وزیرخارجہ نے یہ بیان دے کر پاکستان کو خود بخود کارنر کر لیا ہے۔

کامران یوسف کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ کشمیر پر سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے حمایت نہیں ملی مگر سفارتکاری اس طریقے سے نہیں کی جاتی۔ سعودی عرب اس بیان کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ جلد ہی پاکستان سے وضاحت مانگ سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ او آئی سے کے 47 رکن ممالک سعودی عرب کے کہنے پر آگے چلتے ہیں۔سعودی عرب کی مخالفت مول لے کر یا اس کو ناراض کر کے اپنے لیے مزید مسائل پید ا کریں گے۔

7 تبصرے “سعودی عرب سے تیل معاہدہ ختم: مزید قرض کی درخواست پر پرانا بھی واپس کرنا پڑا

  1. Pingback: blazing trader
  2. Pingback: bitcoin loophole

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: