پیپلز نیشنل الائنس بائیس اکتوبر کو مظفرآباد اسمبلی کی طرف پر امن احتجاجی مارچ کریگا

حال ہی میں‌پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں‌قائم ہونے والے ترقی پسند و قوم پرست تنظیموں‌کے الائنس کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے اکیس اور بائیس اکتوبر کے احتجاج کی کال کے حوالے سے شیڈول فائنل کر دیا ہے.

بدھ کی شب مظفرآباد میں‌منعقدہ اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا ہے کہ اکیس اکتوبر کو پورے پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر سے قافلے مظفرآباد کی طرف روانہ ہو نگے. اکیس اکتوبر کی شب یونیورسٹی گراؤنڈ میں‌ تمام لوگ رہائش اختیار کرینگے اور وہاں‌کلچرل پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائیگا.

اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا ہے کہ بائیس اکتوبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ سے اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف پرامن مارچ کیا جائیگا، اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی جلسہ کرتے ہوئے اپنے پروگرام و مطالبات رکھے جائیں گے جبکہ اسی موقع پرآئندہ کی حکمت عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا. جلسہ کے اختتام پر قافلے دوبارہ اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہو جائیں گے.

اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیاکہ تمام اضلاع سے قافلے انتہائی پر امن انداز میں‌نکلیں گے، جہاں انتظامیہ اور ریاست نے روکنے کی کوشش کی وہیں دھرنا دیا جائیگا، اگر قافلوں کو مظفرآباد میں‌داخل ہونے سے روکا گیا تو وہیں دھرنا دے دیا جائیگا، جبکہ مظفرآباد اور باقی اضلاع میں‌موجود افراد اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں‌احتجاج کرینگے. کسی طرح‌کی مہم جوئی نہیں‌کی جائیگی، نہ کسی سامراجی ادارےکے پاس کوئی یادداشت پیچ کی جائیگی.

اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ پی این اے کے زیر اہتمام اس پروگرام کا مقصد لینٹ افسران کی واپسی، ایکٹ 74ء، معاہدہ کراچی سمیت تمام سامراجی معاہدوں‌کی واپسی کا مطالبہ کرنا ہوگا اور کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہو گا کہ انہیں اپنی جدوجہد آزادی کو خود اپنے ہاتھوں میں‌لینا ہوگا. آئینی،سیاسی، مالیاتی اختیارات چھین کر لینے ہونگے.

تاہم حتمی اعلان چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے پی این اے کے قائدین کرینگے، مظفرآباد میں‌پریس کانفرنس چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی پی این اے راجہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل لیات حیات اور دیگر کرینگے.

اجلاس میں‌کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین، عہدیداران کے علاوہ چیئرمین لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی.