پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیرمیںقوم پرست و ترقی پسند تنظیموںکے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام چھ نومبر کو ریاست گیر بھارت مخالف احتجاجی ریلیاںاور جلسے جلوس منعقد کی جا رہی ہیں.
یہ احتجاجی پروگرامات چھ نومبر1947ء کو جموںمیںفرقہ وارانہ بنیادوںپربھارتی زیر انتظام جموںکشمیرسے پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی طرف ہجرت کےلئے نکلنے والے مسلمانوںکے اجتماعی قتل عام کے خلاف منعقد کئے جا رہے ہیں.
پی این اے کی قیادت نے اس سلسلہ میںکہا ہے کہ بائیس اکتوبر کو پاکستانی قبائلی حملہ آوروںنے مظفرآباد اورمیرپور میں انسانیت کا قتل عام اور لوٹ مار کی تھی، جس کے بعد چھ نومبر کو جموںسے اس طرف ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو انتہاء پسند ہندوؤں اور سکھوںنے بھارتی ریاست کی ایماء پر قتل عام کا نشانہ بنایا. اس لئے پیپلز نیشنل الائنس اگر بائیس اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر دیکھتا ہے تو چھ نومبر بھی اسی طرحایک سیاہ دن ہے.
چیئرمین پیپلز نیشنل الائنس راجہ ذوالفقار احمد کے مطابق چھ نومبر کو تمام ضلعی صدر مقامات اوربیرون ریاست مختلف شہروںاور ملکوں میںاحتجاجی ریلیاںمنعقد کی جائیں گی.
جبکہ پیپلز نیشنل الائنس کے چیئرمین نے نو نومبر بروز ہفتہ پی این اے کا اجلاس بھی راولاکوٹ میںطلب کر لیا ہے. راولاکوٹ میںطلب کردہ اجلاس میںتمام ممبر پارٹیز کے صدور اور سیکرٹری جنرل صاحبان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے. ذوالفقار احمد راجہ نے اس اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے سربراہان تنظیمات کو شرکت یقینی بنانے کا کہا ہے.












17 تبصرے “پیپلز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام 6نومبر کو ریاست گیر بھارت مخالف ریلیاں منعقد کی جائیں گی”