بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر کے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بدھ کوعلی الصبح آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں4مبینہ کشمیری عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔
خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شوپیاں ضلع کے سگو ہندماہہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد آرمی کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی۔سکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم جب ایک مخصوص مقام کے قریب پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں 4 نوجوان مارے گئے۔
مشترکہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس کی انٹلیجنس کی بنیاد پر صبح 01:45 بجے شروع کیا گیا تھا۔ صبح 05:30 بجے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں گولیوں کا شدید تبادلہ جاری تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شوپیان میں یہ اس ہفتے ہونے والا تیسرا تصادم ہے۔ گزشتہ دو آپریشنز میں9 مبینہ عسکریت پسندوں کو مارا گیا ہے۔اس طرح ابھی تک ایک ہفتے میں اسی ضلع میں 13مبینہ عسکریت مارے جا چکے ہیں۔
احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ آپریشن میں 4عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں۔ تاہم ، انھوں نے یہ بھی کہا ان کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔












Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.