پاکستان کی قومی اسمبلی کے ممبر اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے بائیںبازو کے اہم رہنما علی وزیر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے. علی وزیر نے خود کو پارلیمنٹ لاجز میںہی خود کو آئیسولیٹ کر دیا ہے.
تاہم علی وزیر کی کورونا ٹیسٹ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد انکی صحت سے متعلق انکے کارکنوں اور حمایتیوں میںکافی تشویش پائی جا رہی تھی جس کے بعد علی وزیر نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے. جس میںانہوںنے لوگوںکو بتایاہے کہ انہیںکوئی علامت ظاہر نہیںہوئی ہے. مکمل طور پر تندرست ہیں.
تاہم انکا کہنا تھا کہ انہوںنے ڈی آئی خان سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا ہے جو پازیٹو آیاہے، اب دوبارہ اسلام آباد میںٹیسٹ کروایا گیا ہے. جس کا رزلٹ ایک روز بعد موصول ہو گا. ان کاکہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرتے ہوئے انہوںنے خود کو سیلف آئیسولیٹ کر دیا ہے. اسلام آباد سے بھی اگر ٹیسٹ پازیٹو آیا تو انہیں چودہ ایام تک سیلف آئیسولیشن جاری رکھنی ہو گی.
انہوںنے اپنے ساتھ ملنے والوںسے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئیسولیٹ کر لیں اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں.
علی وزیر کی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبر سوشل میڈیا پربہت تیزی سے وائرل ہوئی، انکے سیاسی ساتھیوں، کارکنان اور دنیا بھر کے بائیں بازو کے رہنماؤںنے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر انکے شانہ بشانہ جدوجہد میںشامل ہونگے.












12 تبصرے “ممبرقومی اسمبلی علی وزیر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو، پارلیمنٹ لاجز میںآئیسولیٹ ہو گئے”