مسلمانوں‌کےلئے دنیامیں‌150ملک ہیں‌کہیں‌بھی چلے جائیں، وزیر اعلیٰ‌گجرات

بھارتی شہر احمدآباد میں گزشتہ دنوں متنازعہ شہریت قانون کی حمایت میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے دنیا بھر میں 150 ممالک ہیں جہاں وہ کسی بھی ملک کا رخ کرسکتے ہیں مگر ہندووں کے لئے صرف ایک ہی ملک ہے اور وہ ہے بھارت ۔

ساوتھ ایشین وائرکے مطابق روپانی نے مزید کہا کہ ایک طرف جہاں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ہندووں کی آبادی دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے گجرات میں شہریت قانون کی حمایت میں 62 ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: