پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر میںقائم قوم پرست و ترقی پسند تنظیموںکے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس نے پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر اور گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوںپر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس منعقد کا اعلان کیا ہے.
یہ اجلاس دو دسمبر کو میرپورکے مقام پر منعقد کیا جائے گا جس کی میز بانی پی این اے کرے گا جبکہ اجلاس میںدونوںحصوں کی تمام سیاسی جماعتوںکو مدعو کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس میں ”عصر حاضر میںمسئلہ جموںکشمیر اور اسکا ممکنہ حل” کے عنوان پر تمام جماعتیں اپنا موقف دیتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں گی.
یہ فیصلہ ہفتہ کی شب پیپلز نیشنل الائنس کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے راولاکوٹ میںمنعقدہ اجلاس میںکیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی این اے راجہ ذوالفقار احمد نے کی، اجلاس کی کارروائی کو سیکرٹری جنرل پی این اے سردار لیاقت حیات خان نے کنڈکٹ کیا. جبکہ اجلاس میں چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ، چیئرمین جموںکشمیر لبریشن فرنٹ (ر) سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ، صدر سروراجیہ انقلابی پارٹی فاروق حسین صابر، سیکرٹری مالیات پی این اے سجاد افضل، سیکرٹری جنرل نیشنل عوامی پارٹی عبدالستار ایڈووکیٹ، این ایس ایف کے سابق سینئر نائب صدر خلیل بابر، نیپ رہنما سردار ممتاز، سابق صدر این ایس ایف توصیف خالق، فاران مشتاق، ناصر سرور، یاسر ارشاد، طارق عزیز، ناصر لبریز، زمراد اشرف، حارث قدیر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی.
اجلاس میں بائیس اکتوبر کو مظفرآباد میں ہونے والے مارچ کےبعد پیدا ہونیوالے حالات کو زیر بحث لایاگیا، عوامی احتجاجی مارچ کے نتائج اور اسباق پرطویل بحث و مباحثہ کیا گیا، جبکہ پیپلزنیشنل الائنس کی مستقبل کی سرگرمیوںکے حوالے سے بھی طویل مشاورت کی گئی.
اجلاس میں اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو دسمبر کو میرپور کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیگی، تاکہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل کو آگے بڑھایا جائے اور پانچ اگست کے بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر کو بھارتی وفاق کے زیرانتظام دو الگ الگ خطوںمیں تقسیم سمیت پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر اور گلگت بلتستان میںبسنے والے انسانوںکے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق پر قدغنوںکے خلاف اور جموںکشمیر کے عوام کے غیر مشروط و غیر محدود حق خود ارادیت کے حصول کےلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے مستقبل کی جدوجہد کو منظم کرنے کےلئے ایک قدم آگے بڑھایا جائے.
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پیپلز نیشنل الائنس کرے گا، جبکہ پی این اے کی تین یا چار رکنی قیادت آل پارٹیز اجلاس میں پی این اے کا موقف پیش کرے گی، جبکہ گلگت بلتستان اور پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر کی پی این اے سے باہر کی تمام سیاسی قوتوں کے موقف کو سنا جائے گا تاکہ مشترکہ نکات مرتب کرتے ہوئے اجتماعی جدوجہد کو منظم کرنے کی بحث کا آغاز کیا جا سکے.
پیپلز نیشنل الائنس کی مستقبل کی حکمت عملی واضح کرنے اور انتظامی نوعیت کے فیصلہ جات کے لئے آئندہ اجلاس دو دسمبر سے قبل راولپنڈی میں منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا.












20 تبصرے “پیپلز نیشنل الائنس کا پاکستانی زیر انتظام کشمیر و گلگت بلتستان کی تمام جماعتوں پر مشتمل کانفرنس منعقد کرنیکا اعلان”