پیپلز نیشنل الائنس نے پرامن مظاہرین پر تشدد اور قتل کے زمہ داران کے خلاف جوڈیشل انکوائری اورایف آئی آر درج نہ ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے کا اعلان کر دیا.
حکومت اگر شفاف انکوائری سے زمہ داران کا تعین نہیں کرتی تو پی این اے اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں 22 اکتوبر کو آگ اور خون کے اس بہیمانہ اقدام کی تحقیقات کیلے عالمی انسانی حقوق کے ادارے سے شفاف تحقیقات کی اپیل کرے گا.
متنازعہ خطے میں طاقت کے استعمال سے سینکڑوں کارکن شدید زخمی کیے گے جبکہ ایک شہری کو بے رحمانہ تشدد سے شہید کیا گیا.جبکہ پولیس کی وردی میں ملبوس پنجابی افراد شہریوں پر طاقت کا استعمال کر کرتے رہیے ہیں.
حکومت اپنے اعلان پر عمل درآمد کرے اور جوڈیشل انکواہری کا نوٹفکیشن جاری کرے بصورت دیگر راست اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار پیپلز نیشنل الائنس کے ترجمان افضال سلہریا نے جوڈیشل انکواہری میں تاخیر پر اپنے ایک تحریری بیان میں کیا.
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے براہ راست پاکستان سے پنجابی فورس منگوا کر ریاستی جبر کی بدترین مثال قائم کی ھے. اس طرح نہتے اور پرامن شہریون پر سرینگر میں بھی تشدد لاٹھی گولی نہیں چلاہی جاتی جس طرح مظفرآباد میں خونریزی کی گی.
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں پاکستانی زیرانتظام خطے میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ھے. اب حکومت پاکستان و کشمیر کو اقوام متحدہ کے تحقیقاتی اداروں کو اس خطے تک رسائی دینی ھو گی تاکہ 22 اکتوبر کو کھیلا گیا. خونی کھیل بھی بے نقاب ھو سکے.
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فوری طور پر شفاف تحقیقات کی طرف عملی اقدامات نہیں اٹھاتی تو اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جاے گا اور ان سے متنازعہ خطے میں کیا گیا ظلم و بربریت کی شفاف تحقیقات کی اپیل کریں گے












12 تبصرے “پی این اے نے جوڈیشل انکوائری اور ایف آئی آر نہ ہونے کی صورت اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے کا اعلان کردیا”