پاکستانی زیرانتظام جموںکشمیر میں قوم پرست و ترقی پسند تنظیموںکے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس کے چیئرمین راجہ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کے سینئر ذمہ داران نے انہیںیہ بتایا ہے کہ چیئرمین لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ اور ان (راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ) کو خصوصی طورپر ٹارگٹ کیا گیا ہے، آئی جی اور چیف سیکرٹری کا الزام ہے کہ یہ لگ ملک دشمن ہیںاور بھارت کے ایجنٹ ہیں.
راجہ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ بات مجھے چند روز قبل حکومت کے سینئر ذمہ داران نے بتائی ہے. جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لینٹ افسران یہاں کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں. ہم لینٹ افسران کی فی الفور واپسی کا اعلان کرتے ہیں.
یہ بات راجہ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہی. جہاںانکا یہ الزام بھی تھا کہ مظفرآباد میںمظاہرین پر تشدد بھی لینٹ افسران کے ہی کہنے پر کیا گیا ہے. ضلعی انتظامی افسران کے احکامات کو خاطر میںنہیںلایا گیا. جبکہ پولیس اہلکاران نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا.
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی قیادت میں وزیر حکومت وقار نور، پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیراعظم ذوالفقار ملک اور دیگر نے راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے میرپور میںانکی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی. تاہم چیئرمین پی این اے نے حکومتی ذمہ داران کے نام لینے سے گریز کیا.












29 تبصرے “سردار صغیر اور مجھے خصوصی ٹارگٹ کرنے کا حکومتی ذمہ داران نے انکشاف کیا، راجہ ذوالفقار”