ثاقب راٹھور
اسلام آباد
اسلام آباد پولیس، رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے، گرفتار اشخاص سے ایک ایس ایم جی گن، دو بارہ بور گنیں، چار پستول معہ ایمونیشن، تین سو گرام چرس برآمد کی گئی ہے.پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے.
ڈی آئی جی آ پر یشز نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس،رینجرز اور سکیورٹی اداروںکا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن سرچ اور کومبنگ آپریشن ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا صاعد عزیز اور ایس پی سٹی محمد عامر نیازی کی زیر نگرانی میں تھانہ شمس کالونی اور بھارہ کہو کے علاقوں افغان بستی آئی الیون،سری چوک،شاہ پور اور گردونواح میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ عمل میں لائی گئی،سرچ آپریشن کے دوران 08مشکوک اشخاص کو تھانوں میں منتقل کیا گیا،جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دوران سرچ آپریشن ایکSMGگن،دوبارہ بور گنیں،04پسٹلز معہ ایمونیشن،300گرام چرس برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 505گھروں،895اشخاص کو سرچ کیا گیا،55دکانوں اورہوٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی ہیں کہ سرچ آپریشن کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گر گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کریں تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔












11 تبصرے “اسلام آباد میںپولیس، رینجرز اور سکیورٹی اداروںکا مشترکہ آپریشن، آٹھ گرفتار، بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد”