بھارتی زیر انتظام کشمیر کی سرکار نے جمعہ کو سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صلاح دی کہ وہ وادی کشمیر سے” جتنا جلد ہوسکے نکل جائیں”۔
محکمہ داخلہ کے سیکریٹری کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ” سیاحوں اور یاتریوں کو کشمیر سے جتنا جلد ہوسکے نکل جانا چاہئے”۔
ایڈوازری میں مزید لکھا ہے کہ” سیاحوں اور یاتریوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں” ۔
ایڈوائزری کے مطابق وادی کشمیر میں ”موجودہ صورتحال کے پس منظر” میں سیاحوں اور یاتریوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ یہاں سے نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ہنگامی اقدامات،بڑے پیمانے پر تبادلوں، اضافی فورسز کی تعیناتی کے نتیجے میں بھارتی کشمیر میں خوف و ہراس برقرار
بھارتی کشمیر: وپھزن بجبہاڑہ میں مسلح تصادم،گریز میںدراندازی کی کوشش ناکام بنانے سمیت چار جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ












12 تبصرے “بھارتی کشمیر:امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری وادی کشمیر سے نکلنے کا سرکاری حکم نامہ”