پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورکی طرف سے پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں وکشمیرانترمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورکے زیراہتمام منعقد ہونے والاامتحان ثانوی پارٹ اول (نہم) سالانہ 2019 کے نتائج کی اشاعت 07 اگست 2019 بوقت 10 بجے ہوگی۔
جملہ سربراہان ادارہ جات ودیگرحضرات جنھوں نے گزٹ حاصل کرنے کے لیے فیس جمع کرواکراصل چالان/رسیدبورڈ کوارسال کی ہوئی ہے ان کے لیے گزٹ دی گئی قریب ترین حبیب بینک کی برانچ میں پہنچادیئے گئے ہیں۔ ایسے احباب کوہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ تاریخ/وقت پرگزٹ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حبیب بینک کی انتظامیہ سے وصول کرلیں۔ ریگولرادارہ جات کے طلباء /طالبات کے رزلٹ کارڈ ز ان کے ادارہ جات میں ترسیل کئے جارہے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلباء /طالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے دیئے گئے پتہ پرترسیل کیے جارہے ہیں البتہ جن طلباء /طالبات کورزلٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ رزلٹ کی اشاعت کے ایک ماہ کے اندر بذریعہ درخواست بدوں فیس رزلٹ کارڈز حاصل کرسکتے ہیں اس کے بعد رزلٹ کارڈ حسب ضابطہ جاری ہونگے
نیز پرائیویٹ طلباء وطالبات جن کے ذمہ بقایاجات واجب الاداہیں ان کے رزلٹ روک لئے گئے ہیں۔ انھیں ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے بقایاجات اندر ایک ہفتہ حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں بحق بورڈ جمع کرواکراصل چالان رسید ہمراہ درخواست بنام اسسٹنٹ سیکرٹری مالیات ارسال کریں تاکہ ان کے رزلٹ واگزارکرکے رزلٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتہ پرارسال کیے جاسکیں۔












17 تبصرے “تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج سات اگست کو جاری کئے جائیں گے”