پشاور: قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا عمل جاری ہے۔
باجوڑپی کے 100:
حلقے کے 104 پولنگ اسٹیشنز میں سے 77 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے، پی ٹی آئی کے انور زیب 10916 ووٹ لیکر آگے جب کہ جماعت اسلامی کے مولانا وحید گل 8529 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
باجوڑ پی کے 101:
103 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 اسٹیشنز کے نتائج، جماعت اسلامی کے ہارون رشید 2061 ووٹ لے کر آگے جب کہ لعلی شاہ اے این پی 2005 ووٹ لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے اجمل خان 1235 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں۔
باجوڑ پی کے 102:
حلقے کے 131 میں 56 کے نتائج میں جماعت اسلامی کے سراج الدین 11101 ووٹ لیکر آگے جب کہ آزاد امیدوار خالد خان6931 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔
مہمند پی کے 103
حلقے کے 82 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار مہمند 10314 ووٹ لے کر پہلے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار رحیم شاہ 10092 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مہمند پی کے 104
حلقے کے 57 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عباس رحمن 7318 ووٹ لے کر آگے جب کہ جے یو آئی کے مولانا عارف حقانی 5426 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیبر پی کے 105:
ضلع خیبر پی کے 105 گورنمنٹ ہائی زین اسکول تاڑہ ولی خیل لنڈی کوتل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار الحاج شفیق شیر آفریدی 347لے کر آگے ہیں،آزاد امیدوار شیرمت خان آفریدی 55 لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے شاہد شنواری 29 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیبر پی کے 106:
حلقے میں آزاد امیدوار خیبر شید آفریدی 4066 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
خیبر پی کے 107:
حلقے کے 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امید وار شفیق آفریدی 10 ہزار 25 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 756 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پارا چنار پی کے 108:
حلقے کے 57 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں جے یو آئی (ف) کے ریاض 4616 ووٹ لے کر آگےاور آزاد امیدوار جمیل 3842 ووٹ لے کر دوسرے نمبرہیں۔
پارا چنارپی کے 109:
پاراچنار پی کے 109 ضلع کرم کے 131 میں 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 9229 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار عنایت علی طوری 3944 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اورکزئی پی کے 110:
حلقے کے 78 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار غازی غزن جمال 10653 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے شعیب حسن 7294 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
شمالی وزیرستان پی کے 111 :
حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار اقبال وزیر نے کامیابی حاصل کرلی انہوں ںے 12 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔
میرانشاہ پی کے 112 :
حلقے کے 17 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امید وار میر کلام 2478 ووٹ لے کر آگئے جب کہ جے یو آئی (ف) کے صدیق اللہ 1544 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹانک پی کے 113:
حلقے کے 25 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی کے حافظ اعصام الدین 2850 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار بریگیڈئیر (ر) قیوم شیر 1756 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنوبی وزیرستان پی کے 114:
حلقے کے 139 میں سے 57 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نصیر اللہ 9150 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امید وار عارف اللہ 6380 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔
جنوبی وزیرستان پی کے 115:
حلقے کے 33 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں جے یو آئی (ف) کے مولانا شعیب 3064 ووٹ لے کر آگئے اور اے این کے پی کے غلام بھٹنی 2066 ووٹ لے کر دوسرےنمبر ہیں۔












17 تبصرے “قبائلی اضلاع میں انتخابات؛ نتائج آنے کا سلسلہ جاری”