صوبائی کمشنربھارتی زیر انتظام کشمیر بصیراحمد خان نے کہا ہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سول ٹریفک کی آواجاہی پر کوئی پابندی نہیں ہے،البتہ شاہراہ کی حالت اورامرناتھ یاترا کے پیش نظر ٹریفک میں لازمی باقاعدگی لائی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بعض حلقوں کی کی طرف سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ قومی شاہراہ پر سول ٹریفک کی آواجاہی پر قدغن لگائی گئی ہے جس میںکوئی صداقت نہیں ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو شاہراہ پر سول ٹریفک کی آمدورفت میں باقاعدگی کے لئے اقدامات کرنے پر زوردیا گیا ہے، جب شاہراہ پر کئی جگہوں پر مجسٹریٹوں کی تعیناتی بھی عمل میںلائی گئی ہے تاکہ تاجروں، دکانداروں، ایمبولینس گاڑیوں اورسکولی ٹرانسپورٹ کی آمدوفت متاثر نہ ہو۔صوبائی کمشنر نے البتہ کہا کہ یاترا گاڑیوں کا قافلہ بہت لمباہوتا ہے اس لئے شاہراہ پر ٹریفک میں باقاعدگی لانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں جس دوران عام لوگوںکی سہولت کو ملحوظ نظر رکھاجارہا ہے۔












9 تبصرے “سرینگر جموں شاہراہ پر سول ٹریفک کی آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں، لوگ نقل وحرکت پر پابندی کی افواہوں پر کان نہ دھریں‘ صوبائی کمشنر”