پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میںقائم قوم پرست و ترقی پسند تنظیموں کے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس ( PNA) کے سیکرٹری جنرل سردار لیاقت حیات نے پریس کلب کھائی گلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2دسمبر 2019ءکو میرپور میں پی این اے کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ 5اگست کے بعد پیدا ہونے والی ریاست جموں کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر یہ انتہائی اہم کانفرنس ہوگی۔
اس کانفرنس میں آزاد کشمیر کی مین سٹریم جماعتوں کے علاوہ گلگت بلتستان کی تمام نمائندہ جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔ اس کانفرنس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔
سردار لیاقت حیات نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں ” عہد حاضرمیں مسئلہ جموں کشمیر اور اس کا ممکنہ حل “ پر مکالمہ کیا جائے گا اور کوئی مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی۔
5اگست 2019ءکو بھارتی حکومت نے جس فسطائیت اور ظالمانہ طریقے سے جموں کشمیر کی شناخت اور وحدت پر حملہ کیا ہے وہ کسی بھی صورت میں ریاست کے دو کروڑ عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔
اس لئے نئی صورتحال کے پیش نظر سب سیاسی جماعتوں کا مل بیٹھنا اور تقسیم کشمیر کے خلاف اور وحدت کی بحالی کیلئے کوئی قابل عمل فارمولہ تیار کرنا ضروری ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ بھی کریں گے اور خود وہاں جا کر تمام قائدین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔












16 تبصرے “02 دسمبر کو میرپور میںپی این اے کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوگی،لیاقت حیات”