پاکستانی زیر انتظام کشمیر میںقائم ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) راولاکوٹ کے انچارج پرنسپل کو تبدیل کروانے کےلئے خصوصی نشست بھی منتخب ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی متحرک ہیں. جسمانی طور پر معذور انچارج پرنسپل نے اپنی جائے تعیناتی پر سروس جاری رکھنے کےلئے عدالت العالیہ سے رجوع کر لیا ہے. عدالت نے حکم امتناعی جاری کر کے آئندہ تاریخ سماعت دس جولائی مقرر کرتے ہوئے فریقین کو عدالت طلب کر لیا ہے.
ٹیوٹا کے ڈسٹرکٹر کنٹرولنگ آفیسر اور انچارج پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ راولاکوٹ اعجاز احمد رفیق سپائنل کارڈ متاثر ہونے کی وجہ سے جسمانی طور پر معذور ہو چکے ہیں. لیکن ممبر اسمبلی انکا تبادلہ باغ کروا کر وہاں سے باغ کے ایک شخص راجہ اقبال (پرنسپل وی ٹی آئی باغ) کو راولاکوٹ تعینات کروانا چاہتے ہیں.
اعجاز احمد رفیق نے عدالت العالیہ سے رجوع کرتے ہوئے حکم امتناعی حاصل کر دیا ہے. اعجاز احمد رفیق کی جانب سے عدالت میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2005ء میںجاری ہونے والے صدارتی نوٹیفکیشن کے مطابق معذور اور بیماری میںمبتلا سرکاری ملازم کو اپنے آبائی سٹیشن سے تبدیل نہیںکیا جا سکتا. اور وہ دوران ڈیوٹی سپائنل کارڈ متاثر ہونے کے باعث جسمانی طور پر معذور ہو چکے ہیں. ان کے لئے چند کلومیٹر کا سفر کرنا بھی ممکن نہیںرہا ہے.لہٰذا انکا تبادلہ کئے جانے کی کوششوںکو روکا جائے.
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد رٹ پٹیشن سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے اور دس جولائی کو آئندہ تاریخ سماعت مقرر کرتے ہوئے ذمہ داران ٹیوٹا کو عدالت طلب کر لیا ہے.
پرنسپل وی ٹی آئی باغ راجہ اقبال راولاکوٹ میں بیکری کا کاروبار کرتے ہیں۔ تبادلہ کروانے کےلئے کی جانیوالی کوشش کا بنیادی مقصد بھی بیکری کے کاروبار کو چلانے کےلئےوقت حاصل کرنا ہے۔












66 تبصرے “ٹیوٹا راولاکوٹ کے پرنسپل کا تبادلہ کروانے کیلئے عبدالرشید ترابی متحرک، حکم امتناعی جاری”