مظفرآباد: مبینہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کے الزام میں وکیل گرفتار، مقدمہ درج

پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر کے دارالحکومت میں‌ایک وکیل کو مبینہ طو رپر گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں‌گرفتارکر لیا گیا ہے. ملزم کے خلاف ظہیر عباس نقوی نامی درخواست گزار کی درخواست زیر دفعات 298/A، اور 505ضمن(2)، 489/Y مقدمہ درج کیا گیا ہے. مذکورہ گرفتاری اورپرچہ رواں‌ماہ کی چار تاریخ کو کی گئی تھی.

ایف آئی آر میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ مہتاب حمید نامی شخص نے وکلاء کے واٹس ایپ گروپ میں‌حضرت علی کی اولاد حسنین کریمین کی شان میں‌گالیاں‌اور مغلظات لکھی ہیں. اس شخص نے اس طرح‌گالی دیکر جہاں‌حسنین کریمین کی توہین کی ہے وہیں‌نعوذ باللہ رسول اللہ کی نسبت کو بھی گالی دی ہے. واٹس ایپ گروپ میں‌کئے گئے میسجز اور گفتگو کے بعد معاشرے میں‌شدید انتشار کا باعث بن چکا ہے. اس نے توہین اہل بیت کی ہے جو کہ باالفاظ دیگر توہین رسالت کی تعریف میں آتا ہے. مذکور کے فعل سے عالم اسلام کے جذبات مجروح‌ہو چکے ہیں. لہٰذا مقدمہ درج کیا جائے.

مذکورہ درخواست کے بعد پولیس نے مقدمہ علت نمبر 365/2020درج کر کے ملزم مہتاب حمید کو گرفتار کر لیا ہے. جو پیشے کے حساب سے وکیل ہے.