بھاری زیر انتظام جموں کشمیر کے حکام نے بدھ کے روز شام کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔
جبکہ ضلع ڈوڈہ میں ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ اطلاع ملنے پر کہ کچھ لوگوں نے تحصیل بنی کے سینڈرون جنگلات میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی ، پولیس اور فوج نے منگل کے روز محاصرے اور تلاشی کا آپریشن شروع کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ چرواہوں نے گاوں کے سربراہ کو اطلاع دی کہ انہوں نے مشتبہ مسلح افراد کی نقل و حرکت کودیکھا ۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ گاوں کے سربراہ نے پولیس کو اس کے بارے میں بتایا اور اس کے بعد فوج اور پولیس علاقے میں پہنچ گئیں اور آپریشن شروع کیا۔
ضلع کولگام میں بھی رات دیر گئے عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین ایک تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جموں وکشمیر پولیس ، فوج کی 34 آر آر ، اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے یمراچ میں کورڈن سرچ آپریشن شروع کیا۔
جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تصادم شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ، خیال کیا جارہا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسندوں وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔












Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.