پاکستان کےلئے دس لاکھ امریکی ڈالر امداد کا اعلان، کورونا مریض 450 سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا ریا ہے. ابھی تک تین افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں، جبکہ اب وائرس آبادی میں‌تیزی سے پھیلنے کے خدشے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے.

ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا نے جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے دنیا کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے کے لے پاکستان اور امریکہ ایک طویل عرصے سے شراکت داری کر رہے ہیں۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد کورونا وائرس کی بہتر مانیٹرنگ اور اس حوالے سے ریاستی سطح پر رد عمل کو بہتر بنانے کے لیے دی جا رہی ہے۔

بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا کے مطابق امریکی سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کی وبائی بیماریوں کی لیب کے ایک سو سے زائد پاکستانی گریجویٹس اس وقت پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز پر تحقیق کر رہے ہیں۔


دوسری طرف حکام کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 40 ملین آبادی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک اپنے گھروں میں قیام کریں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گاون نیوسم نے کہا ہے کہ شہریوں کے گھروں تک محدود رہنے کے حکم نامے کا اطلاق جمعے کی شام سے شروع ہوگا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیلیفورنیا اس طرح کا اقدام کرنے والی پہلی امریکی ریاست ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گاون نیوسم کے مطابق ‘ہمارے اردگرد کو اس کی ضرورت ہے کہ ہم لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں۔’

پانچ مارچ کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عمر رسیدہ شہری کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

امریکی چینل سی این این کے مطابق امریکہ کے تمام پچاس ریاستوں 13299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔اب تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 195 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: