چینی حکومت کے ترجمان گینگ شوانگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر پرجاری کشیدگی کے دوران تحمل سے کام لیں۔
پاکستان کی فوج نے جمعرات کو بتایا تھاکہ متنازعہ کشمیر کے علاقے میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اس بات کی تصدیق کی کہ حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج کے دستوں نے بھارتی چوکی کو نقصان پہنچا ، جس کے جواب میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
ان اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، گینگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریق صبر کا مظاہرہ کریں گے اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں گے جو کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق چین نے دونوں فریقوں سے بات چیت کے ذریعے تنازعات کو طے کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی اپیل کی۔
اگست میں بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے لئے خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشیدگی میں شدت آ گئی تھی۔ پاکستان نے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیا اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات اور ٹرین سروسزمعطل کردی تھیں۔
پاکستان اور بھارت نے 2003 میں متنازعہ کشمیر کے خطے اور ورکنگ بانڈری کے درمیان کنٹرول لائن ، پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ، دونوں فریقین فائرنگ کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔












Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://www.binance.com/ru/register?ref=O9XES6KU
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.