دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مظاہرے کے دوران بسوں کو آگ لگانے کے لئے دہلی پولیس کا استعمال کیا۔
خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری احتجاج کے دوران ہونیوالے تشدد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گندی سیاست کے طور پر شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف جنوبی دہلی میں جاری احتجاج کی آڑ میں بسوں کو نذر آتش کررہی ہے۔
شہریت ترمیم قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کا احتجاجی مارچ کے بعد ایسی صورت حال پیدا ہوگئی کہ احتجاج نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔اس دوران کئی بسوں کو نذرآتش کردیا گیاجس کا الزام ہے کہ ان بسوں میں آگ مظاہرین نے لگائی ہے جبکہ وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایک تصویئر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ آگ احتجاجیوں نے نہیں بلکہ دہلی پولیس نے آگ لگائی ہے۔
نائب وزیر اعلی نے ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا ، “شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پائے جانے والے تشدد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔”












16 تبصرے “ہنگاموںمیں بی جے پی ملوث، بسوں کو آگ پولیس سے لگوائی گئی، نائب وزیر اعلیٰ دہلی کا دعویٰ”