تحریک انصاف کے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میںکام کرنیوالی شاخ کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کشمیر کی تقسیم کی باتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر ایک وحدت ہے اور اس کی تقسیم کی باتیں کرنے والے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔
تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی ماند کھڑی ہے۔ اسی لاکھ کشمیری133دنوں سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں ۔لیڈر شپ جیل میں ہے۔روزمرہ کی زندگی معطل ہے اور پیغام رسائی کے ذرائع بلخصوص انٹرنٹ پر پابندی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک سنگین انسانی المیہ جنم دیا ہے۔ اس صورت حال کے خلاف دنیا بھر میںکشمیریوں کے لیے ہمدرد ی اور حمایت کی ایک زبردست لہر اٹھی ہے ۔
عالمی لیڈروں سمیت انسانی حقوق کے ادارے اور ذرائع ابلاغ بھارت کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں۔ ان حالات میں ایسے خدشات کا اظہار کرنا کہ کشمیرپر سودے بازی یاتقسیم کشمیر کی کوئی سازش ہورہی ہے کشمیریوں کے حوصلہ پست کرنے کے مترادف ہے۔ انہیں مایوس کرنے اور تحریک کو کمزور کرنے کی شعوری یا غیر شعوری کوشش ہے جس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔
ارشادمحمود کا کہناہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں ایک مشترکہ بیانیہ پر اکھٹی ہے کہ کشمیر کا فیصلہ عوام کی مرضی اور رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کوئی اختلاف رائے نہیں۔حکومت پاکستان بھی اسی موقف کی تائید کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ واشگاف الفاظ میں کہا کہ کشمیری اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔عالمی ذرئع ابلاغ نے لکھا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ سری نگر کے لال چوک میں لوگوں نے سیکرین لگا کر ان کی تقریر سنی۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکیں ایک نفسیاتی جنگ کی طرح لڑی جاتی ہیں جس بھی فریق کا حوصلہ ٹوٹاہے وہ شکست کھاجاتاہے ۔












16 تبصرے “کشمیر ایک وحدت ہے:’تقسیم کی باتیں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی’، ارشاد محمود”