بھارت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے منگل کو کہاہے بھارتی یونین ٹیریٹریز میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر، گلگت اور پاکستانی قبائلی علاقے بھی شامل ہیں۔
ریڈی نے لوک سبھا میں کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ ، 2019 کے مطابق ، اور اس کے بعد 2 نومبر ، 2019 کو اس ایکٹ کے سیکشن 103 کے تحت ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ یونین ٹیریٹریزکے علاقے ہیں۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ لداخ دو اضلاع پر مشتمل ہے ، یعنی لیہہ اور کارگل۔ ضلع لیہہ میں گلگت ، چلاس اور قبائلی علاقے واقع ہیں جو پاکستان میں شامل ہیں۔
وزیر نے کہا کہ سروے آف انڈیا نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ شائع کیا ہے جس میں جموں وکشمیر کے نئے مرکزی خطے اور لداخ کے نئے مرکزی خطے کے تحت علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔
ایک الگ سوال کے جواب میں ، ریڈی نے کہا کہ قومی کمیشن برائے شیڈول ٹرائب نے سفارش کی ہے کہ لداخ کی نئی تشکیل شدہ UT کو آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے مطابق ، لداخ خود مختار ہل ڈویلپمنٹ کونسل ایکٹ ، 1997 ، لداخ کے یونین ٹیریٹری میں لاگو ہوتا ہے۔












18 تبصرے “بھارت نے پاکستانی قبائلی علاقوں کو بھی اپنا حصہ قرار دینے کا دعویٰکردیا”