بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آٹھ برس کی بچی اور ریاست راجستھان میں ایک چھ برس کی بچی کا ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آٹھ برس کی بچی کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے علاقے نریلا میں 26 نومبر کو پیش آیا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بچی کو نریلا کے ستیہ وادی راجا ہریش چندر ہسپتال سے روہنی امبیڈکر ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ریپ کا ملزم فی الحال فرار ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ ہوئے ریپ کے بعد اسے جلا دینے کا واقعہ لوگوں کے ذہن سے اترا بھی نہیں تھا کہ دارالحکومت میں ریپ کا یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا اور اسے پیٹا گیا۔ پولیس تین روز سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے لیکن ابھی بھی کوئی ملزم گرفت میں نہیں آیا ہے۔
دوسری طرف ریاست راجستھان کے ضلع ٹونک کے علی گڑھ تھانہ علاقے میں ایک چھ برس کی بچی کا ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
ملک بھر میں ریپ کے واقعات کو روکنے کے لیے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران راجستھان کے ضلع ٹونک میں ایک چھ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بچی کی لاش ٹونک کے کھڑلی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ قتل کرنے والوں نے پہلے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے بعد اسکول بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع سعادت ہسپتال میں لایا گیا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بچی گزشتہ روز اسکول میں جاری کھیل پروگرام میں حصہ لینے کے لیے گئی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر نہیں پہنچ سکی جس کے بعد بچی کے اہل خانہ نے ہر جگہ اسے تلاش کیا لیکن کہیں بھی پتہ نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ بچی کے ساتھ پہلے ریپ کیا گیا اور اس کے بعد اسکول کے بیلٹ سے گلا دبا کر اسے مار دیا گیا۔












15 تبصرے “دہلی میں 8 سالہ بچی کا ریپ، راجستھان میںچھ سالہ بچی ریپ کے بعد قتل”