مسلم لیگ ن کی طلبہ تنظیم ایم ایس ایف ن مسٹ یونٹ کے صدر قیصر محفوظ نے ایم ایس ایف ن میں پارٹی چھوڑنے والے عناصر کو نوازے جانے سمیت دیگر ایشوز پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور قیادت کو خبردار کیا ہے کہ ایم ایس ایف ن کو جماعت کے خلاف مزاحمت پر نہ اکسایا جائے.
اپنے ایک تحریری بیان میںانکا کہنا تھا کہ ایم ایس ایف (ن ) جماعت کی بالادستی کیلئے سرگرم ہے، اسے مزاحمت کی طرف نہ دھکیلا جائے، اس طرح جماعت کو نقصان ہو گا
انکا کہنا تھا کہ طلبہ حقوق کیلیے جدوجہد جاری رہے گی، جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا.
پارٹی چھوڑکر جانے والے اور بلیک میلر مافیا پر نوازشات کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔کل تک پارٹی کو خیر آباد کہ کر گالی گلوچ کرنے والوں کو نوازکر میاں محمد نوازشریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کی نفی کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
طلبہ کی نظریاتی ونگ کا تین سال استحصال کیا گیا جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے. وزریراعظم نے بارہا وعدے کیے لیکن وفا نہ کر سکے.
طلبہ یونین کا نوٹیفکیشن ایک سہانا خواب ہی تھا، جو محض ایک کاغذ سے زیادہ کچھ نہیں تھا، اگر طلبہ کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، جس کیلیے مشاورتی عمل جاری ہے اور لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا.












9 تبصرے “ایم ایس ایف ن کو جماعت کے خلاف مزاحمت پر اکسایا جا رہا ہے، قیصر محفوظ”