سیاچن: بھارتی فوجی برفانی تودے کی زد میں‌آگئے، کم از کم دو ہلاک

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کے جنوبی سیاچن گلیشیئر پر مامور آرمی پیٹرول ایک برفانی تودے کے زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فی الحال دو لاشیں برامد کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ برفانی تودے کی زد میں آئے فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اہلکار زخموں سے جانبر نہ ہوسکے

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: