ناہیدہ نبی وادی کشمیر کی پہلی خاتون ریسلر، جلد دنگل میں ان ایکشن ہونگی

بھارتی زیر انتظام کشمیرکی پہلی ریسلرناہیدہ نبی ان دنوں جموں کے کٹرا میں ہونے والے دنگل میں حصہ لے رہی ہیں جہاں نوراتری کے موقع پر”مشن دوستی گرینڈ ریسلنگ ”مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ناہیدہ نبی ضلع بارہمولہ کے سوپورعلاقے کی رہنے والی ہیں اورکشمیرکی پہلی خاتون ریسلرہیں۔ انہوں نے کشمیرمیں رہتے ہوئے ہی ریسلنگ کا آغاز کیا ۔ ناہیدہ نبی چاہتی ہیں کہ کشمیرمیں ان کی طرح اورلڑکیاں بھی ریسلنگ میں آگے بڑھیں۔

ناہیدہ نبی کا خواب کشمیرمیں ریسلنگ اکیڈمی کھول کروادی کی بیٹیوں کوکھیلوں میں آگے لانا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے ‘بیٹی کوپہلوان بنا’ کا نعرہ بلند کیا ہے۔

ناہیدہ نبی نے کہا ‘اگرحکومت میرے مشن میں تعاون کرے تومیں لڑکیوں کی ایک ٹیم کوٹریننگ دے سکتی ہوں۔ مقامی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں لڑکیوں کو کھیل کی قیمت کا اندازہ نہیں ہے۔

ناہیدہ نے کہا کہ ‘میں وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ‘بیٹی بچا، بیٹی پڑھا’ کے ساتھ ساتھ بیٹی کو بڑھا اوربیٹی کوپہلوان بنا’ کے پروگرام پربھی کام کریں۔

ناہیدہ نے مزید کہا کہ کشمیرکے حالات کے پیش نظرانہیں کسی بھی کوچ سے ٹریننگ نہیں ملی۔ اس نے پہلے قومی ریسلنگ مقابلے سال 2018 میں اترپردیش کے گونڈہ میں حصہ لیا تھا۔

10 تبصرے “ناہیدہ نبی وادی کشمیر کی پہلی خاتون ریسلر، جلد دنگل میں ان ایکشن ہونگی

  1. Pingback: Eat Verts
  2. Pingback: immediate edge
  3. Pingback: Digital Marketing
  4. Pingback: 안전놀이터
  5. Pingback: Harold Jahn
  6. Pingback: Stiiizy pods

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: