کشمیری جامعات میں گلگت بلتستان کےلئے مختص نشستوں‌میں دگنا اضافہ کر دیاگیا

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کی درخواست پر پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جموں‌کشمیرکی سرکاری جامعات میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے مختص نشستوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔

یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے بارہویں سینٹ کے اجلاس کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف پونچھ میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے مختص 35نشستوں کو بڑھا کر 73نشستیں کردی گئی ہیں ۔

جامعہ کے بیچلرپروگراموں میں 18 اورماسٹر پروگراموں میں 13 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ۔

صدر و چانسلر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر کی چار دیگر یونیورسٹیوں میں بھی گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے نشستوں میں اضافہ کیاجائے گا.

انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کی نشستوں میں اضافہ گورنر اور وزیر اعلیٰ جی بی کی درخواست پر کیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے وہی سہولتیں مہیا کریں گے جو آزادکشمیر کے طلبہ کو حاصل ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے طلبہ کی بہبود کے لئے کئی دیگر اقدامات پر بھی غور کریں گے ۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: