ترقی پسند و قوم پرست تنظیموںکے اتحاد پیپلز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام مظفرآباد میںہونیوالے ریاستی تشدد اور پولیس گردی کے خلاف ریاست کے مختلف شہروں، راولپنڈی سمیت بیرون ملک احتجاجی مظاہروںکا انعقاد کیاگیا. مظاہرین نے پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا.
راولاکوٹ میں کالج گراؤنڈ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوںافراد شریک تھے، مظاہرین نے لینٹ افسران کی کشمیر سے بے دخلی کے حق میں، ریاستی جبر اور پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، مظاہرین نے لبریشن فرنٹ اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جھنڈوںکے علاوہ پیپلز نیشنل الائنس کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے.
احتجاجی ریلی کے شرکاء نے شہر کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک میں جلسہ کیا. احتجاجی ریلی کے دوران شہر بھر میں تاجران سے شٹر ڈاؤن کروایا گیا.
ریلی کے شرکاء سے صابر کشمیری ایڈووکیٹ، سجادافضل، سردار خلیل خان، خلیل بابر، اظہر کاشر، یاسر یونس، یاسر ارشاد، عزیر شفقت، ذوالفقار عارف، التمش تصدق، انوش بٹ، جاوید حنیف، عبید ذوالفقار، ابرار عظیم، فاران مشتاق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، جبکہ ناصر سرور نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے.
مقررین نے مظفرآباد میںکارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، لینٹ افسران کی فی الفور بے دخلی کا مطالبہ کیا، کشمیر کی مکمل آزادی، خودمختاری اور طبقات سے پاک معاشرے کے قیام، سماجی انقلاب تک اپنی جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.
دارالحکومت مظفرآباد میںجمعرات کی شام مغرب کے بعد احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے مشعلیں روشن کر رکھی تھی. جبکہ مظاہرین کی قیادت افضال سلہریا، راشد شیخ، کامران بیگ، باسط باغی، خواجہ سلیم، خواجہ مجتبیٰ اور دیگر کر رہے تھے. مظاہرین پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے. جبکہ مظاہرین نے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور کے این پی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے.
باغ میںبھی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا. شرکاء ریلی نے شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد مرکزی چوک میںاحتجاجی جلسہ کیا.
ہجیرہ میں بھی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ہجیرہ کالج گراؤنڈ سے شروع ہونے والی ریلی مرکزی چوک ہجیرہ تک آئی، شرکاء سے انجمن تاجران کے صدر سردار الطاف، لبریشن فرنٹ کے زونل صدر انصار احمد، این ایس ایف کے مرکزی سکرٹری مالیات ارسلان شانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا.
میرپور میںبھی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس کے علاوہ راولپنڈی پریس کلب میںبھی احتجاجی ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا. برطانیہ کے شہر لندن سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میںبھی احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے.












15 تبصرے “مظفرآباد میںپولیس گردی کے خلاف پی این اے کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے، جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان”