کنٹرول لائن پر وادی نیلم کے تمام سیکٹرز پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ چار خواتین سمیت آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، مکانات، دکانوں اور گاڑیوں سمیت دیگر املاک تباہ ہو گئی ہیں. جبکہ نوسیری ڈیم کے قریب شدید گولہ باری سے ڈیم کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں.
ہفتہ کی رات بارہ بجے سے شروع ہونے والی بھاری توپ خانے کی گولہ باری سے علاقہ میںخوف و ہراس کی کیفیت نے، گولہ باری کی آوازیں پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد تک سنائی دے رہی ہیں. وادی نیلم میںآبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے.
کنٹرول لائن پر جاری موجودہ فائرنگ گزشتہ لمبے عرصے کی شدید ترین فائرنگ قرار دی جا رہی ہے، جس سے کنٹرول لائن کے علاقہ میںجنگی ماحول بن چکا ہے. ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے تمام اداروںکو ہائی الرٹ کر دیا ہے. اٹھمقام ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.
نوسیری نوسدہ میںحاجی اعظم ، رفاقت اور حاجی سرفراز نامی تین افراد گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ تین خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
نیلم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہ کوٹ میں برقیات ملازم شوکت کے رہائشی مکان پر بھارتی فوج کا گولہ گرنے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا، تاہم مکین محفوظ رہے.
اسلام پورہ محلہ بشنئ میں عبدالغفور اعوان کی اہلیہ کے شیل لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .
کنور کٹھہ کے مقام پہ شبیر نامی شخص شیل لگنے سے شدید زخمی ہو چکا ہے. جبکہ جورا میںدو دکانیں، ایک گاڑی اور نیلم سالخلہ میںایک دکان تباہ ہو گئی ہے. اسلام پورہ میںایک خاتون جبکہ پٹہکہ کنور میںدو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
کنڈلشاہی میں بھارتی افواج کی جانب سےبھاری توپ خانے سےگولےداغےجا رہےہیں ، جبکہ کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال میںآئندہ 48 گھنٹوںکو اہم قرار دیا جا رہا ہے.تمام اداروںکو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے. تاہم پاکستان کے قومی میڈیا پر اس نسبت کوئی خبر تاحال جاری نہیںکی جا رہی ہے.












17 تبصرے “کنٹرول لائن پرجنگی ماحول مسلط، 3 افراد کی موت،خواتین سمیت آٹھ زخمی، نوسیری ڈیم کو خطرہ، مظفرآباد تک آوازیں”