کنٹرول لائن: چڑی کوٹ پونچھ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ، افواج و سویلینز کو جانی و مالی نقصانات

جموں‌کشمیر کو تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹرپر پاک بھارت فورسز کے مابین تبادلہ کے نتیجے میں‌ پاک فوج کے ایک جوان کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو سویلین خواتین زخمی ہوئی ہیں. پاک فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں‌ بھارتی چوکیاں تباہ کرنے اور بھاری جانی و مالی نقصان سے دو چار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

فائرنگ کا تبادلہ بدھ و جمعرات کی درمیانی شب کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں چڑیکوٹ کے مقام پر ہوا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے پاکستانی میڈیا پر نشر ہونے والے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

زخمی ہونے والی خواتین میں‌صباء طارق دختر طارق گاؤں سیڑھیاں عمر15سال اور پروین ختر زوجہ محمد طارق عمر50سال گاؤں سیڑھیاں شامل ہیں.