عمران خان کی ٹویٹر مقبولیت میں اضافہ، دنیا کے چھٹے مقبول لیڈر بن گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جن کو اندرونِ ملک شدید اقتصادی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،اس کے باوجود دنیا بھر میں بڑی تیزی سے عالمی رہنماوں کی چوٹی کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آن پہنچے ہیں جو کہ اتنے کم عرصے میں کسی بھی رہنما کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

عمران خان کی مقبولیت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے بارے میں دیئے جانے والے بیان کے بعد بڑی تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی میں اپنی کامیاب تقریر میں جہاں عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کا اظہار کیا، جس کی ناصرف ان کے حامیوں نے بلکہ ان کے ناقدین نے بھی تعریف کی۔وزیر اعظم کی اس تقریر نے انہیں ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول لیڈر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے ایک کروڑ پانچ لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جاری فہرست کے مطابق فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھ کروڑ 54 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

٭بھارتی وزیراعظم پانچ کروڑ 6لاکھ فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
٭ایک کروڑ 81لاکھ فالوورز کے ساتھ عیسائی پیشوا پاپ فرانسس کا نمبر تیسرا رہا۔
٭ترک صدر رجب طیب ایردوان کا نمبر چوتھا رہا۔ ٹوئٹر پر ان کے فالوور ز کی تعداد ایک کروڑ 41لاکھ ہے۔
٭ایک کروڑ 22لاکھ فالوورز کے ساتھ انڈونیشیا کے صدرجوکوویدودو کانمبر پانچواں ہے۔
٭عالمی مقبول ترین ٹوئٹر رہنماوں کی فہرست میں عمران خان کا نمبر چھٹا ہے۔
٭اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ ایک کروڑ چار لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔
٭جبکہ دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کا نمبر آٹھواں ہے، ٹوئٹر پر ان کو دنیا بھر سے 99 لاکھ لوگ فالو کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: