ارجن رامپال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بولی وڈ اداکار ارجن رامپال 46 سال کی عمر میں تیسری بار والد بن گئے۔

ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گبریئل ڈیمیٹروڈز کے ہاں گزشتہ رات بیٹے کی پیدائش ہوئی، جو فی الحال ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس خبر کا اعلان بھارتی پروڈیوسر جے پی دتہ کی بیٹی ندھی دتہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

ندھی نے ارجن رامپال کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرکے انہیں بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ ارجن یا ان کی گرل فرینڈ میں سے کسی نے بھی اب تک سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان نہیں کیا۔

البتہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجن رامپال اور ان کی فیملی کو گزشتہ رات سے ہسپتال کے چکر لگاتے دیکھا گیا جس کے بعد ان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ ارجن رامپال نے گبریئل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان رواں سال فروری میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔
https://www.instagram.com/rampal72/?utm_source=ig_embed
اس کے ٹھیک دو ماہ بعد ہی اداکارہ نے گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبر بھی ایک تصویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
https://www.instagram.com/rampal72/?utm_source=ig_embed
واضح رہے کہ ارجن رامپال کی پہلی شادی سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جن کا نام مہیکا اور مائرہ ہے۔

ان کی پہلی شادی بھارتی ماڈل مہر سے 1998 میں ہوئی تھی، تاہم 20 سال بعد ان دونوں نے گزشتہ سال مئی میں ایک بیان کے ذریعے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔