لوئر اورکزئی میں لیڑہ کے مقام پر ملک حبیب اللہ ولد یاقوت خان نامی شحص کے گھر شادی کی تقریب میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

آورکزئی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں اچانک بارش شروع ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچے بارش سے بچنے کیلئے کچے براآمدے میں چلے گئے کہ اسی دوران برآمدے کی چھت گرنے سے موقع پر 6 بچے جاں بحق ہوگئے اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اورکزئی سکاوٹس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر بروقت امدادی کاروائیاں شروع کیں جسکی وجہ سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچالیا گیا. زخمی اور مرنے والوں کو فوری طورپر ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ اور کلایہ کے ہسپتالوں کوپہنچایا گیا ہے . زخمی اور ہلاک ہونے والوں میںزیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے.













18 تبصرے “لوئر اورکزئی ایجنسی، شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 8 ہلاک، 30 سے زائد زخمی”