گلگت بلتستان کا گلیشئر پھٹنے والا ہے، تباہ کن سیلاب کا الرٹ جاری

آئندہ ایک ہفتے کے دوران شمالی علاقہ جات میں تباہ کن سیلابی ریلوں اور بارشوں کا امکان ہے، خطرناک علاقوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

گلگت بلتستان کا گلیشئر پھٹنے والا ہے، تباہ کن سیلاب کا الرٹ جاری، آئندہ ایک ہفتے کے دوران شمالی علاقہ جات میں تباہ کن سیلابی ریلوں اور بارشوں کا امکان ہے، خطرناک علاقوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔گلیشئرز کے پھٹنے سے تباہ کن بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جبکہ اس باعث گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقے بڑی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اس صورتحال میں خطرناک قرار دیے گئے علاقوں میں مقیم لوگوں کو فوری محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشیں ہوں گی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کو ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودہا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پر موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: