ویب ڈیسک:خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وارنر برادرز ڈسکوری نے اکتوبر میں اپنی اثاثہ فروشی کے لیے باضابطہ نیلامی کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں نیٹ فلکس نے اس عمل کو صرف کاروباری معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے شروع کیا تھا، تاہم جلد ہی کمپنی نے اس کی مکمل خریداری کی دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ نیٹ فلکس کو اس معاہدے کے لیے پیراماؤنٹ اور کامکاسٹ جیسی بڑی کمپنیوں کا سخت مقابلہ بھی درپیش تھا، تاہم وارنر برادرز کے بورڈ نے نیٹ فلکس کی پیشکش کو سب سے مضبوط، قابلِ عمل اور فوری فائدہ دینے والی ڈیل قرار دیا۔
ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1300 سے زائد افراد ہلاک
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کو نیٹ فلکس کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں عالمی اسٹریمنگ مارکیٹ کی سمت متعین کر سکتی ہے۔ اس لین دین میں وارنر برادرز ڈسکوری کی قیمت 27.75 ڈالر فی شیئر لگائی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 72.0 ارب ڈالر کی کل ایکویٹی ویلیو قرض سمیت تقریباً 82.7 ارب ڈالر کی انٹرپرائز ویلیو بنتی ہے۔ وارنر برادرز ڈسکوری کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ زاسلاو کا کہنا ہے کہ یہ اعلان دنیا کی دو عظیم ترین کہانی سنانے والی کمپنیوں کو اکٹھا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لین دین کو 12 سے 18 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
بھارتی ایئرلائن میں پائلٹوں کا بحران، ائیرپورٹس بد نظمی کا شکار
بلومبرگ کے ذرائع کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس، جس کے دنیا بھر میں 28 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، اس خریداری کی مالی اعانت کے لیے اربوں ڈالر کے برج لون (bridge loan) پر کام کر رہی ہے۔ اس معاہدے سے اس کی مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت مزید بڑھے گی جب کہ وارنر برادرز اور ایچ بی او جیسے اعلیٰ اثاثے محفوظ ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کا سب سے بڑا سودا 2019 میں ڈزنی کا فاکس کو71 ارب ڈالر میں خریدنا تھا۔ واضح رہے کہ ہالی وڈ کے اہم کھلاڑیوں نے اس معاہدےسے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وررنر برادرز کو نیٹ فلیکس کے ہاتھوں میں نہ دیا جائے۔












https://shorturl.fm/FPQNl