جموں کشمیر پیپلز نیشنل الائنس کے قائدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر نے انکے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے وقت مانگ لیا ہے.
گرفتاریوں اور تشدد کا سلسلہ رک جانے کے بعد قائدین پی این اے اسیران سے ملاقات کرکے اسیران کی معلومات بھی اکٹھی کر کے لائے ہیں. پی این اے کے ذرائع کے مطابق ابھی تک 35 کارکنان کی گرفتاری کی تصدیق ہو سکی ہے، پینتیس گرفتار کارکنان کے نام جاری کر دیئے گئے ہیں. جن میں دو گرفتار شدگان کا تعلق مظفرآباد سے ہے، جبکہ دیگر کا تعلق پونچھ، باغ اور سدھنوتی سے ہے.
معلوم ہونے والے ناموںکے مطابق خواجہ مجتبیٰ سکنہ مظفرآباد، راجہ شاہ زمان سکنہ کھوڑا مظفرآباد ، عرفان طارق منگ سدھنوتی، شاہ زیب گلزار سکنہ متیالمیرہ، فیصل عنایت بنجونسہ پونچھ، ذیشان سکنہ راولاکوٹ، انیس آفتاب سکنہ پوٹھی بالا راولاکوٹ، روبان سکنہ کھائی گلہ پونچھ، فرحان بشارت سکنہ منگ سدھنوتی، نیئر خورشید سکنہ منگ، احسن سکنہ منگ، رومان بشارت سکنہ منگ، باسط حیات سکنہ منگ، نادر نذیر سکنہ تھوراڑ، سہران شفاعت سکنہ منگ، عبدالشکور سکنہ منگ، جاذب سکنہ کھائی گلہ پونچھ، عبدالشکور سکنہ پاچھیوٹ، رفیق نیاز سکنہ نامنوٹہ پونچھ، عابد حسین سکنہ راولاکوٹ، محمد رحیم خان سکنہ باغ، ذوالفقار بابر تاس سکنہ حویلی کہوٹہ، عبدالقدوس سکنہ نڑ تھوراڑ، طالب حسین سکنہ تھوراڑ، گلفراز خان سکنہ منگ، سفیر احمد سکنہ منگ، محمد الیاس سکنہ ڈھلی باغ، شاہد سلیم سکنہ باغ، احسن ریاض سکنہ پلندری، اسامہ بابر راولاکوٹ، خاور شوکت راولاکوٹ، دلشان فاروق سکنہ ہجیرہ، ولید یونس سکنہ تھوراڑ، عامر حیات سکنہ ہجیرہ اور وقاص افضل شامل ہیں.
پیپلز نیشنل الائنس کے قائدین نے وزیراعظم فاروق حیدر سے اسیران کی غیر مشروط رہائی، واقعہ کی انکوائری کےلئے جوڈیشل انکوائری کے ذریعے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کرنے اور لینٹ افسران کو واپس بھیجے جانے کے مطالبات رکھےہیں.
تاہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پی این اے قائدین کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے وقت طلب کر رکھا ہے.












16 تبصرے “پی این اے قائدین کے ساتھ مذاکرات، وزیراعظم نے مطالبات پر وقت مانگ لیا، 35 اسیران کے نام سامنے آگئے”