ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق گوا پولیس نے کہا ہے کہ آگ آدھی رات کے بعد آرپورا گاؤں میں مبینہ طور پر گیس سلنڈر دھماکے سے لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کلب کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے 3 خواتین اور 4 سیاح سمیت پچیس افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر کچھ دیر بعد ہی قابو پا لیا گیا تھا لیکن جانی نقصان بہت تیزی سے ہوا۔گوا کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آلوک کمار نے کہا کہ آگ بنیادی طور پر گراؤنڈ فلور پر کچن کے ارد گرد مرکوز تھی۔پولیس کے مطابق زیادہ تر لاشیں کچن کے اردگرد پائی گئی تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ متاثرین میں کلب کے ملازم بھی شامل تھے۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل سے شروع ہوئی، جہاں سیاح ناچ رہے تھے۔ حادثے کے وقت تقریباً 100 افراد کلب میں موجود تھے، جن میں سے کئی گھبراہٹ میں نیچے کچن کی طرف بھاگے اور پھنس گئے۔
ریاستی وزیرِاعلیٰ پرامودساونت نے بتایا کہ تین افراد جھلسنے سے ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر دم گھٹنے سے مرے،کلب نے فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کر رکھی تھی اور حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انھوں لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ واقع کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم نے مرنے والے افراد کے لواحقین کو دو لاکھ اور زخمی افراد کو پچاس ہزار روپے دینا کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1300 سے زائد افراد ہلاک











