پی ایس ایف پونچھ ڈویژن کی تنظیم سازی، حارث ہارون صدر منتخب کر لئے گئے

جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن(پی ایس ایف ) پونچھ ڈویژن کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ حارث ہارون پونچھ ڈویژن کے صدر اور خان جنید جنرل سیکرٹری نامزد کر دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ایس ایف جنید عارف مغل کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنر ل ریحان سلیم نے عہدیداران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حارث ہارون صدر پونچھ ڈویژن، وسیم شبیر سینئر نائب صدر، خواجہ امجد یوسف نائب صدر، خان جنید جنرل سیکرٹری، ارسلان اعظم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، احسن آزاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، وقار افضل آرگنائزر، راحت طارق ڈپٹی آرگنائزر، وحید چغتائی سیکرٹری اطلاعات، احتشام سعید سیکرٹری مالیات ، عثمان عارف سیکرٹری ریکارڈ نامزد ہوئے ہیں۔

نومنتخب عہدیداران کو چیئرمین جنید عارف مغل اور سیکرٹری جنرل ریحان سلیم نے مبارکباد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پی ایس ایف کو منظم اور مضبوط کرنے کےلئے پونچھ ڈویژن میں ہر اول کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں پونچھ ڈویژن اور ضلع پونچھ کے نومنتخب عہدیداران نے شرکت کی۔ چیئرمین اور سیکرٹری جنرل نے نومنتخب عہدیداران کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جنید عارف مغل اور سیکرٹری جنرل ریحان سلیم نے کہا کہ پی ایس ایف اس خطے کی ایک انقلابی طلبہ تنظیم ہے جس نے طلبہ حقوق کی بازیابی کےلئے لہو رنگ جدوجہد کی ہے۔

بھٹو ازم کے فلسفہ پر کاربند پی ایس ایف کے عہدیداران نے طلبہ حقوق کی بحالی اور اس خطے میں عوامی حقوق کی بازیابی کےلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کے شانہ بشانہ ایک عہد ساز کردار ادا کیا ہے۔ طلبہ حقوق کی بازیابی، طلبہ یونین کی بحالی، طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے اور سرمایہ داری نظام کے خاتمے کےلئے اس جدوجہد کو حتمی فتح تک جاری رکھا جائے گا۔ نو منتخب عہدیداران سے بھی توقع ہے کہ وہ انقلابی نظریات پر کاربند رہتے ہوئے پارٹی قیادت اور پی ایس ایف کی قیادت کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پی ایس ایف کو مضبوط اور منظم کرتے ہوئے اس جدوجہد میں ایک ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: