گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی ناقص سروس، فورجی سروس کی عدم فراہمی کے باوجود آن لائن کلاسز کی پالیسی کے خلاف احتجاجی ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا.
سٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں “ایس سی او کی ناقص سروس نامنظور” ، “تھری جی اور فور جی سروس کا اجرا کریں” ، “ایچ ای سی پالیسی نامنظور نامنظور”, ” یونیورسٹیوں اور کالجز فیسیں لینا بند کریں” درج تھے۔ مظاہرین کالج چوک علی آباد پریس کلب پہ جمع ہوگئے جہاں مظاہرین ایچ ای سی کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نوید نے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں: سب سے پہلے ایس سی او فوری طور پرتمام علاقوں میں تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز کریں، تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز ہونے تک ایچ ای سی آن لائن کلاسز کے نام پہ طلبا کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کرونا وائرس ختم ہونے تک فیسیوں کی وصولی بند کریں جب کلاسز نہ ہو رہے ہیں تو فیس لانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر رمیز نے کہا کہ جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ہم سڑکوں پہ رہیں گے۔ ہنزہ بھر کے طلبا متحد ہے اور اپنے مسائل کے حل کےلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور آنے والے وقتوں میں سٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی ہنزہ اپنے تمام مسائل کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریگی۔طالب علم رہنما صادق نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے نام پہ ہمیں ذہنی اذیت کا شکار بنا رہے ہیں تھری جی اور فور جی سروس کے اجرا کے بغیر آن لائن کلاسز لینا ناممکن عمل ہے۔طالب علم زوہیب نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات کے حل کےلیے اج سڑکوں پہ آئیے ہیں۔ ہنزہ میں ناقص انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے ہم کلاسز لینے سے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ٹاور نہیں ہے وہاں ٹاور بنائے جائے۔ تھری جی اور فور جی کے نام پہ مذاق بند کرکے سٹینڈرڈ سروس دی جائے۔اور دیگر نیٹورکس کو انٹرنٹ سروس کے لئے موقع فراہم کیا جائے ۔
مہتاب نے کہا ہے کہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ضلع کے پلیٹ فورم سے طلبا کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس فورم میں تمام طلباء تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں ۔ سٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ضلع ہنزہ نے اگلا لائحہ عمل کچھ دن بعد دینے کا اعلان کیا












26 تبصرے “گلگت بلتستان:ہنزہ میں ناقص انٹرنیٹ سروس اور آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ”