متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے کسی اور ایئرلائن سے ہانک کانگ جانے والے کئی مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
خیال رہے کہ فلائے دبئی اور ایمریٹس کے بعد اتحاد ایئر ویز بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے عارضی طور پر پروازیں معطل کرنے والی متحدہ عرب امارات کی تیسری ایئرلائن ہے۔
اتحاد ایئر ویز کے عہدیدار جنہوں نے نام ظاہر نہیں کیا نے انگریزی جریدے ڈان کو بتایا کہ اتحاد ایئرویز کی بیرون ملک جانے والی پروازیں یکم جولائی تک معطل کردی گئی ہیں۔
انہوں نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی لیکن عندیہ دیا کہ معطلی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آنے والی پروازیں جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ اتحاد ایئر ویز نے 55 روز کے وقفے کے بعد 13 جون سے کراچی اور لاہور سے 2 ہفتہ وار پروازیں بحال کی تھیں اور اسلام آباد سے آپریشن شروع کرنی کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔
اس سے قبل 21 مارچ کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اتحاد ایئر ویز نے پاکستان کے لیے پروازیں معطل کردی تھیں۔
دوسری جانب مسافر سروسز کی معطلی کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے قطر ایئرویز نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان سے آنے اور جانے والے آپریشن جاری ہیں۔
قبل ازیں فلائے دبئی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان کے لیے یکم اگست تک فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔
فلائے دبئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان سے اماراتی شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہیں۔
24 جون کو امارات ایئرلائن نے امارات نےپاکستان سے دبئی کے لیے آئندہ ہفتے تک مسافروں کے لیے خدمات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم س دوران امارات ایئرلائن اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اور کارگو خدمات انجام دینے کے لیے پروازیں جاری رکھے گی۔
اس حوالے سے اس حوالے سے ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ ’ہماری پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے ہانگ کانگ میں کووِڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے اعلان کے پیشِ نظر امارات نے پاکستان سے اپنی سفری خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا‘۔












11 تبصرے “یو اے ای کی تیسری فضائی کمپنی نے بھی پاکستان سے پروازیں معطل کردیں”