پاکستانی کشمیر:‌24 نئے کرونا مریضوں‌کی تصدیق، 2 اموات کیساتھ مجموعی تعداد 22 ہوگئی

پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں‌ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید24 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور 02افراد کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی جبکہ122نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور02کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے14کا تعلق میرپور،03کا مظفرآباد،06کا کوٹلی اور ایک کا بھمبر سے ہے جبکہ مظفرآباد میں دو افراد کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک13708 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 13656کے رزلٹ آچکے ہیں اور869افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 350افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 497 مریض زیر علاج ہیں اور 22 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 12کا تعلق مظفرآباد،01کا راولاکوٹ،3کا باغ، 3افرادکاتعلق میرپورجبکہ02 کاسدھنوتی اور01کا بھمبرسے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صحت یاب ہونے والے 350 افراد میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 90 ،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد 66، ڈی ایچ کیو جہلم ویلی سے4، سی ایم ایچ راولاکوٹ سے29،ڈی ایچ کیو باغ سے48،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 13،ڈی ایچ کیو میرپور سے16،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے22،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے5،ڈی ایچ کیو بھمبر سے36جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے21 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کرونا کے497 مریضوں میں سے354 مریضوں کو حکومت کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 143مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد میں 06مریض ،آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں18، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد20،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 01،ڈی ایچ کیو نیلم میں5،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں02، ڈی ایچ کیو باغ میں06، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 10،حویلی میں04،ڈی ایچ کیو میرپور میں36، نیو سٹی ہسپتال میرپور04،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں01، ڈی ایچ کیو بھمبر میں21، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں09مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق12216افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔